تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
ایف بی آر نومبر میں ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، شارٹ فال 156 ارب روپے
کاروبار - 29 نومبر 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر میں اپنا مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ذرائع کے مطابق نومبر میں 1,034 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 878 ارب روپے وصول ہو سکے، جس کے نتیجے میں 156 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاتر آج بھی کھلے رہیں گے اور ایک دن میں تقریباً 5 ارب روپے اضافی کمی متوقع ہے۔ دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1,406 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مجموعی ہدف 5,083 ارب روپے تھا، جبکہ ایف بی آر نے 4,715 ارب روپے ہی وصول کیے، جس کے سبب مجموعی طور پر 413 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔
دیکھیں

