Pakistan
تھانہ گولڑہ میں لڑکی کا قتل، ملزم فرار
تھانہ گولڑہ میں ایک لڑکی کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔
قتل کی جانے والی لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت عید محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لڑکی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اسے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
تھانہ گولڑہ کی پولیس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر چکی ہے۔