Pakistan

میر رضا کیس میں وزیراعلیٰ خود تحقیقات نہیں کرسکتے، اس لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، مرتضیٰ وہاب

میر رضا کیس میں وزیراعلیٰ خود تحقیقات نہیں کرسکتے، اس لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، مرتضیٰ وہاب
۱ منٹ پہلے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے میر رضا قتل کے حوالے سے کچھ فیصلے کیے ہیں، وزیراعلیٰ خود تو تحقیقات نہیں کرسکتے، اس لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلے ہم عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

 

کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مرحوم میر رضا کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جس نے یہ سفاک کام کیا ہے جو موت کا باعث بنا، وہ منظر عام پر آنا چاہیے، جو کوئی بھی قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں 2 بار مرحوم کے گھر گیا ہوں اور گفتگو کی اور حکومتی پیغام پہنچایا، ایک بار وزیر داخلہ بھی میرے ساتھ تھے۔ میر رضا کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہونی چاہیے، کمیشن نے پولیس کے تفتیش سے متعلق کردار اور کیس کے دیگر پہلوؤں کو بھی دیکھنا تھا، حکومت کی ترجیح میر رضا کے اہلِ خانہ کو مطمئن کرنا ہے۔

 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کابینہ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری لی گئی، کابینہ کی منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ کو خط لکھا گیا، جوڈیشل کمیشن کے پاس 30 دن ہوں گے کہ حقائق تک پہنچا جائے اور رپورٹ مرتب ہو۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں