Pakistan
دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے مصنوعی جھیل بن گئی، مزید گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ
دیامر میں نیاٹ ویلی کے علاقے میں گلیشیئر پھٹنے سے مصنوعی جھیل بن گئی ہے، جبکہ کرلیو گاہ میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث کنکوئی کے قریب اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔
مصنوعی جھیل بننے سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مزید گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں، جس پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
نیاٹ ویلی کے عوام نے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر حکومت سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔