Pakistan

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری
۱ منٹ پہلے

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 25 اگست کو صبح 10:00 سے 11:00 بجے تک جمع ہوں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 11:15 بجے ہوگی۔ امیدواروں کی فہرست 11:30 بجے تک جاری کی جائے گی، کاغذات واپس لینے کا آخری وقت صبح 11:45 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12:00 بجے سامنے آئے گی۔

 

اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو دوپہر 2:00 بجے اسمبلی اجلاس میں ہوگا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اسی روز دوپہر 3:00 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2:00 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں