دنیا - 09 دسمبر 2025
پولیس مقابلوں میں مطلوب ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی گرفتار
پاکستان - 29 نومبر 2025
تھانہ میانہ گوندل اور پاہڑیانوالی میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پاہڑیانوالی کے ناکہ پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے دوران اورنگزیب عرف رنگو ہلاک ہو گیا۔
رنگو پولیس کو 28 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پنڈی راواں میں بھی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو خضر حیات کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
خضر حیات 19 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
پولیس منڈی بہاؤالدین نے بتایا کہ باقی فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دیکھیں

