دنیا - 05 دسمبر 2025
اسلام آباد میں پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت، ملائیشیا کے قاری نے جیتا پہلا انعام
پاکستان - 29 نومبر 2025
پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 37 ممالک کے قاری حضرات نے حصہ لیا۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی قرات سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے دنیا بھر سے آئے قاری حضرات کو خوش آمدید کہا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ مقابلہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے اور نوجوانوں کو قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کرنے کی تلقین کی۔
مقابلہ حسن قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کو 30 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن کو 20 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ پہلی پوزیشن ملائیشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے حاصل کی، دوسری پوزیشن ایران کے قاری عدنان اور تیسری پاکستان کے قاری عبد الرشید نے حاصل کی۔
افغانستان کے قاری نے چوتھی، انڈونیشیا کے قاری نے پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
دیکھیں

