بگ 5 گلوبل 2025 میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیاں شریک

news-banner

تازہ ترین - 29 نومبر 2025

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والی بگ 5 گلوبل 2025 میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیاں شریک ہوئیں اور پاکستانی پویلین نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

یہ عالمی نمائش تعمیراتی صنعت، شہری منصوبہ بندی، پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جس میں مختلف ممالک سے 85,000 سے زائد شرکاء اور 2,800 نمائش کنندگان شریک ہیں۔

 

مقتدرہ ترقی تجارت پاکستان کے زیر انتظام پہلی مرتبہ 9 پاکستانی کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا، جو پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے خوش آئند ہے۔

 

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، جہاں کمپنیوں نے جدید بلڈنگ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کے علاوہ اعلیٰ معیار کی تعمیراتی مصنوعات پیش کیں۔