Pakistan

خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع ہوگی، پیپلزپارٹی بھی آن بورڈ ہے، طارق فضل چوہدری

خیبرپختونخوا میں گورنر راج  میں توسیع ہوگی، پیپلزپارٹی بھی آن بورڈ ہے، طارق فضل چوہدری
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور پیپلزپارٹی بھی اس معاملے پر آن بورڈ ہے۔

 

 نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 11 دسمبر سے پہلے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنر راج چھ ماہ میں ختم ہوجائے گا، تاہم دہشتگردی کے خاتمے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی۔

 

پروگرام میں شریک پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ کوئی بھی کام آئین کے خلاف یا زور زبردستی سے نہیں ہوسکتا۔ ہمیں ابھی تک کھیل کے میدان میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، ہمارے سٹروک بعد میں آئیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں