تازہ ترین - 03 مارچ 2026
سیف سٹی کے نئے فیچر سے شہری موبائل کیمرہ کنٹرول روم سے جوڑ سکیں گے
تازہ ترین - 29 نومبر 2025
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نئے انقلابی اقدام کے تحت اب شہری اپنے موبائل فون کے کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکیں گے۔
اس منصوبے کا مقصد سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی کو فراہم کرنا ہے، تاکہ ریسپانس ٹائم کم ہو اور مدد فوری پہنچ سکے۔
اس سلسلے میں سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں جدید “Connect to PSCA” فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اہم یا ہنگامی مواقع کی لائیو ویڈیو فوری طور پر کنٹرول روم کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر شہری کو خصوصی لنک فراہم کیا جائے گا، جسے کھولتے ہی موبائل کا کیمرہ لائیو کنٹرول روم سے جڑ جائے گا، اور موقع کی حقیقی صورتحال کا فوری جائزہ ممکن ہوگا۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ یہ فیچر صرف ایمرجنسی میں استعمال کریں، موبائل کی لوکیشن آن رکھیں، اور غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں، تاکہ ہنگامی مدد اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
دیکھیں

