Breaking News

نیتن یاہو سمیت سیکڑوں اسرائیلیوں کی سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل

نیتن یاہو سمیت سیکڑوں اسرائیلیوں کی سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل
۱ منٹ پہلے

مقبوضہ مشرقی القدس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکار سخت اسرائیلی سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوگئے۔ 

 

القدس گورنریٹ کے مطابق داخل ہونے والوں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی مذہبی رسومات اور عبادات ادا کیں۔

 

یہ واقعہ یہودی مذہبی تہوار یومِ کپور سے قبل پیش آیا، جو اتوار کی شام شروع ہوکر پیر کی شام تک جاری رہے گا۔

 

 تازہ رپورٹس میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے والے آبادکاروں کی تعداد تقریباً 570 بتائی گئی ہے، جبکہ ایک اور رپورٹ میں القدس گورنریٹ نے تعداد تقریباً 100 بتائی۔

 

ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، متعدد وزراء اور ہزاروں اسرائیلی سخت سیکیورٹی میں مقبوضہ مشرقی القدس میں دیوارِ براق کے احاطے میں داخل ہوئے تھے۔

 

حماس نے نیتن یاہو کے دیوارِ براق کے نیچے موجود سرنگوں اور کھدائی کے مقامات کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کی شناخت اور حیثیت کے خلاف اقدام قرار دیا۔ 

 

حماس نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ اپنے صحنوں، نماز گاہوں، دیواروں اور دروازوں سمیت مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں