لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے آخری دن میں داخل

news-banner

کھیل - 29 نومبر 2025

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں اور آج اس کا آخری دن ہے۔

 

چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 سے 23 نومبر کے درمیان پاکستان پہنچے، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

 

فائٹ فار گلوری کے مقابلوں کے ساتھ باکسنگ کنونشن بھی منعقد کیا گیا، جسے حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

پچھلے دنوں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

 

27 نومبر کو مختلف ممالک کے 14 باکسرز نے مقابلے کیے، جس میں پاکستان کے محمد وقاص اور جہانگیر خان، برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ، امریکا کے سٹیو جیفرارڈ اور دیگر فاتح قرار پائے۔

 

28 نومبر کو جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز نے مد مقابل ہوئے، جہاں اہم فاتحین میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا اور امریکہ کے لارنس نیوٹن شامل ہیں۔

 

آج 29 نومبر کو پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکا سے تعلق رکھنے والے باکسرز مد مقابل ہوں گے، جن میں سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر وسیم اور حریف کھلاڑی کے درمیان ہوگا۔

 

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج آخری دن مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔