Sports

لارڈز ٹیسٹ سے ایک دن پہلے انگلش بلے بازوں کی بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص پریکٹس

لارڈز ٹیسٹ سے ایک دن پہلے انگلش بلے بازوں کی بائیں ہاتھ کے اسپنرز پر خاص پریکٹس
۲ گھنٹے پہلے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعے سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

 

ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صرف 3 دن میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 89.5 اوورز میں 409 رنز بنائے تھے، جبکہ پاکستان کے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان نے 24 اوورز میں 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

وہاڑی سے تعلق رکھنے والے علی عثمان کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی 5 وکٹوں کی کارکردگی تھی۔

 

لارڈز ٹیسٹ سے قبل انگلش بلے بازوں نے نیٹ پریکٹس میں بائیں ہاتھ کے اسپنرز کے خلاف بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی۔

 

انگلش ٹیم انتظامیہ نے نیٹ پریکٹس کے لیے خاص طور پر بڑی تعداد میں بائیں ہاتھ کے اسپنرز کو مدعو کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں