Sports

جنوبی افریقہ کے باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے قتل

جنوبی افریقہ کے باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے قتل
۳ گھنٹے پہلے

جنوبی افریقہ کے باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔ ان پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

 

پولیس نے مزید بتایا کہ باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

 

2017ء سے 2019ء تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں