دنیا - 09 دسمبر 2025
صدر زرداری نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا
پاکستان - 29 نومبر 2025
صدر مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سینئر سول و ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے حوالے سے شرکا کی فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔
صدر زرداری نے ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔ اختتامی تقریب میں گریجویٹ شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ ملک میں قومی سطح پر مکالمے کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے اور قومی سلامتی کے لیے مشترکہ قومی حکمتِ عملی کو آگے بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
دیکھیں

