Pakistan

دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی

دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں۔

 

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کا پھیلاؤ خطرناک ہے، اس سے عوام میں انتشار پیدا ہوتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے کرنا ہوگا۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سوشل میڈیا کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا ضروری ہے، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کے فروغ کو روکنا ہوگا، محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، شکایات پر بروقت جواب دینا بھی ان پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے۔

 

محسن نقوی نے بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں