Sports

جنوبی افریقہ کے سٹار فاف ڈوپلیسی ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شامل

جنوبی افریقہ کے سٹار فاف ڈوپلیسی ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں شامل
۱۹۷ دن پہلے

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (PSL) میں حصہ لیں گے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں نے آئی پی ایل میں 14 سال کھیلنے کے بعد اس سال نیلامی میں اپنا نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال میں نے ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں PSL سیزن 11 میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں