ٹیکساس میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا افغان شہری گرفتار

news-banner

دنیا - 30 نومبر 2025

امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے ایک افغان شہری کو اس وقت گرفتار کر لیا جب اُس نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بم بنانے اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 

اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ بم تیار کر چکا ہے اور شہر پر حملہ کرے گا۔

 

رپورٹس کے مطابق داؤد الوکزئی کو سات ستمبر 2022ء کو امریکہ میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) ملا تھا، جب کہ منگل کے روز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے اسے حراست میں لیا، اور اب اس کے خلاف مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے ایک واقعے میں ملوث افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو 2021ء میں امریکہ آیا تھا۔