دنیا - 10 مارچ 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز 2 کا باضابطہ آغاز کردیا
پاکستان - 30 نومبر 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا رسمی آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیز ٹو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مریم نواز نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور میں ترقی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا۔
اجلاس میں ہر محلے کو روشن، صاف اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان بھی پیش کیا گیا۔
مریم نواز نے واضح ہدایت کی کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے نجات دلائی جائے گی، اور 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے بعد شہر کا ہر محلہ رہائش کے لحاظ سے “فخر کی علامت” بن جائے گا۔
دیکھیں

