تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
اسلام آباد کے تین بڑے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا سائٹ کا دورہ
پاکستان - 30 نومبر 2025
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین بڑے عوامی ترقیاتی منصوبے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ مکمل ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ ان پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیض آباد انٹرچینج کے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین تک وسعت دینے کی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
محسن نقوی نے منصوبوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈسکیپنگ اور نئی لائٹس نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ٹریفک روانی میں واضح بہتری آئے گی، دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بریفنگ کے مطابق ٹی چوک فلائی اوور کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈر کاسٹنگ مکمل جبکہ حفاظتی دیواروں کا 75 فیصد کام ختم ہو چکا ہے۔
شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز نصب کر دیے گئے ہیں، جب کہ ریمپ ون اور ریمپ ٹو پوری طرح مکمل ہو چکے ہیں۔
فیض آباد انٹرچینج منصوبے میں پولز فاؤنڈیشن مکمل، آر سی سی والز تیار جبکہ اسفالٹ ورک جاری ہے۔
اجلاس میں ممبران سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
دیکھیں

