تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
کھیل - 30 نومبر 2025
بھارتی اوپنر روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کے طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ سنگ میل روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، جہاں انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلیں جس میں 3 چھکے شامل تھے۔
اس کے ساتھ ہی روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی، جو انہوں نے صرف 269 اننگز میں لگائے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں، جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگائے۔
تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20) کو ملا کر بھی روہت شرما مجموعی چھکوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔
38 سالہ روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 645 چھکے لگائے ہیں، جس کے بعد کرس گیل 553 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
دیکھیں

