تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
شکاگو میں ریکارڈ برف باری، نظامِ زندگی مفلوج , 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
دنیا - 01 دسمبر 2025
شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث فضائی آپریشن مفلوج ہو گیا ہے اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان نے صورتحال مزید سنگین کر دی، جس کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایئرپورٹ پر 8.4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک دن کے اندر پڑنے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ برف پڑی تھی۔
ادھر لیک مشی گن کے اطراف کے علاقوں میں ہفتے کے روز سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے، جبکہ مغربی مشی گن میں سیکڑوں گرجا گھروں نے شدتِ موسم کے پیش نظر عبادت گزاروں کو گھروں پر رہنے یا آن لائن سروس اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دیکھیں

