دنیا - 03 مارچ 2026
ٹرمپ کا پناہ کا عمل طویل مدت تک مؤخر کرنے کا اعلان، متعدد ممالک کے شہریوں پر سخت تنقید
دنیا - 01 دسمبر 2025
امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں مختلف تبدیلیوں کے دوران، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ’’بہت طویل عرصے‘‘ تک روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ممالک، خصوصاً صومالیہ سمیت دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگ امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دیا جس میں ملوث شخص ایک افغان شہری تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان ممالک میں نہ مضبوط حکومت ہے نہ پولیس کا نظام، اور وہاں جرائم عام ہیں۔ ان کے مطابق پابندیاں 19 سے زائد ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ ’’اچھے ممالک‘‘ نہیں ہیں اور امریکا کو ان کے لوگوں کی ضرورت نہیں جو آکر اسے بتائیں کہ ملک کیسے چلانا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت بھی کی، جس میں اسپیشلسٹ سارہ بیکسٹرم ہلاک جبکہ اسٹاف سارجنٹ اینڈریو وولف شدید زخمی ہوئے۔ ٹرمپ نے دونوں اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس میں اعزاز دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ واقعے میں ملوث 29 سالہ رحمان اللہ لکانوال 2021 میں افغانستان سے بائیڈن کے ’آپریشن ایلائز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔
دیکھیں

