World

روس کی کیف پر بڑی بمباری کی تیاری، غیر ملکی شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت

روس کی کیف پر بڑی بمباری کی تیاری، غیر ملکی شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت
۱ گھنٹے پہلے

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفارتکاروں اور شہریوں کو کیف سے نکال لے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے تمام غیر ملکی شہریوں کو جلد از جلد کیف چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے یا شدید بمباری کی تیاری کر رہا ہے۔

 

روسی وزارتِ خارجہ نے یوکرینی شہریوں کو بھی فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں