World
بھارت میں عیدالاضحیٰ سے قبل نمازِ عید اور قربانی پر پابندیوں کا اعلان
بھارت میں عیدالاضحیٰ سے قبل مختلف علاقوں میں نمازِ عید اور قربانی سے متعلق پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی کے حوالے سے سخت ہدایات اور انتباہ جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی اور نمازِ عید سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔
دوسری جانب اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ نے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مذہبی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔