وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کے کیمپ کا دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وہ 100 سالہ بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
محسن نقوی نے حجاج کرام سے رہائش، کھانے پینے اور دیگر سہولتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
حجاج کرام نے بتایا کہ اس سال انتظامات مجموعی طور پر بہتر ہیں، اگرچہ ابتدا میں کچھ مسائل پیش آئے تاہم عملے نے بھرپور تعاون کیا۔
وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر حاجی ہمارے لیے اہم ہے اور مسائل کے حل کے لیے عملہ ہر وقت موجود ہے۔
انہوں نے سعودی حکومت، خصوصاً ولی عہد اور وزارتِ حج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستانی حجاج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی بڑی سہولت فراہم کی گئی۔