Business

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کر دیں، نئے ریٹس کا اطلاق ہو گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کر دیں، نئے ریٹس کا اطلاق ہو گیا
۲۲۸ دن پہلے

حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

 

 اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 65 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا نفاذ رات 12 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں