Sports

پاکستان انڈر 17 ٹیم کی گوام کے خلاف 11–0 کی تاریخی کامیابی

پاکستان انڈر 17 ٹیم کی گوام کے خلاف 11–0 کی تاریخی کامیابی
۱۹۶ دن پہلے

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے گوام کے خلاف شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔

 

بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے گوام کو 0–11 کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

 

پہلے ہاف میں پاکستان نے چار صفر کی برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں مزید سات گول اسکور کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

 

 عبدالصمد نے 4، کلیم اللہ جونیئر نے 3، جبکہ عبداللہ، شہرام، حسنین اور شرف نے ایک ایک گول داغا۔

 

یہ فتح پاکستان کی انڈر 17 ٹیم کی بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے پانچ میں سے تین میچ جیتے جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں