پاکستان - 08 دسمبر 2025
پی ٹی آئی دشمن ممالک کے ساتھ مل کر مہم چلا رہی ہے، خود ہی بے نقاب ہو رہی ہے: عطا اللہ تارڑ
پاکستان - 01 دسمبر 2025
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مخالف قوتوں کے ساتھ مل کر جو مہم چلا رہی ہے، اس کے نتیجے میں وہ خود ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ معلوم کرنا ممکن ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کہاں سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
ان کے مطابق فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ گروپس کے اکاؤنٹس بڑی تعداد میں بھارت اور افغانستان سے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس صورتحال پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور حکومت اس منفی پروپیگنڈے کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا بھارت اور افغانستان سے گٹھ جوڑ ہے اور یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے معاملے پر توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی کوشش ہے کہ دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے سے توجہ ہٹا کر فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے، مگر ان کی گالیاں اور پروپیگنڈا کسی صورت اثر انداز نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دے چکا ہے، اس لیے سوشل میڈیا مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے حامی عناصر اپنی سازشوں اور منفی عزائم کے باعث خود عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
دیکھیں

