ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس نکالے گئے۔
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر گامزن رہا جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔
لاہور میں امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان سے نکلنے والا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس بھی روایتی راستوں پر رواں دواں رہا جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اسلام آباد میں 9 محرم کے مرکزی جلوس کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق تقریباً 16 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی پر موجود رہے۔
جلوس کے روٹس پر پانچ سطحی سیکیورٹی حصار، کنٹرول رومز، مسلسل نگرانی اور کنٹینرز کے ذریعے راستوں کی بندش جیسے اقدامات کیے گئے۔
ملک بھر میں انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا۔