Pakistan

سرگودھا،زیادتی کی شکایت کرنے پر لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش

سرگودھا،زیادتی کی شکایت  کرنے پر  لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش
۱ منٹ پہلے

سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں مبینہ زیادتی کی شکایت  کرنے پر 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کا انکشاف ہو اہے، پولیس نے  واقعے میں ملوث مرکزی ملزم  سمیت  3ملزمان  گرفتار کر لیا۔

 

اطلاعات کے مطابق 12 سے 14 سال عمر کا بچہ غلام رسول ولد مظہر قوم ماچھی گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔بچے کو ہوش آنے پر اس کے رونے کی آوازیں سن کر قریبی کھیت میں موجود افراد نے اس ےگڑھے  سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی۔

 

بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جبکہ  مرکزی ملزم بھی قانون کی گرفت میں آ گیا۔

 

متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے ملزمان کے ساتھ صلح کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں