پاکستان - 09 دسمبر 2025
اسلام آباد: اے ایس آئی پر حملے کے مرکزی ملزم کو ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک، دو گرفتار
پاکستان - 01 دسمبر 2025
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم کو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سبزی منڈی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں مرکزی ملزم ہلاک ہوا جبکہ دو دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مؤقف کے مطابق ہلاک ملزم اے ایس آئی علی اکبر پر حملے کا بھی مرکزی کردار تھا، اور اس کے قبضے سے اے ایس آئی کا سرکاری پستول بھی برآمد ہوا۔
مزید برآں پولیس نے بتایا کہ معمول کی ناکہ بندی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
دیکھیں

