Pakistan

ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا

ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا
۵ گھنٹے پہلے

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹرز نے اہلِ خانہ کو بتایا کہ نرس کی غلطی کے باعث نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا۔

 

 ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اب تک اہلِ خانہ کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ 

 

ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ میں نومولود بچی کا انگوٹھا ضائع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

 پولیس کے مطابق بچی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہولی فیملی ہسپتال کی نرسری میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں