انسانی جسم میں جمی چکنائی ختم کرنے والا جدید مائیکرو روبوٹ ایجاد

news-banner

تازہ ترین - 01 دسمبر 2025

سوئس یونیورسٹی ای ٹی ایچ زیورخ کے ماہرین نے ایک جدید مائیکرو روبوٹ تیار کیا ہے جو انسانی جسم کی چھوٹی سے چھوٹی شریانوں میں بھی حرکت کر سکتا ہے۔

 

 یہ روبوٹ 2 ملی میٹر سے بھی چھوٹا ہے اور جسم میں جمی ہوئی چکنائی یا فیٹ کو ہٹانے کے لیے بنایا گیا ہے، جو خون کی روانی کو متاثر کرکے دل کے دورے یا فالج کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

 

انسانی جسم میں 360 سے زائد شریانیں، رگیں اور وریدیں موجود ہیں، اور ان میں چکنائی جمع ہونے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 

 اس روبوٹ کے ذریعے ڈاکٹر دوا پہنچا کر جمی چکنائی کو براہِ راست ختم کر سکیں گے، جس سے مہنگی اور پیچیدہ سرجریز کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

 

ماہرین کے مطابق یہ روبوٹ فولادی نینو ذرّات سے تیار کیا گیا ہے اور اسے مقناطیسی آلات کی مدد سے ڈاکٹر باہر بیٹھ کر کنٹرول کر سکیں گے، تاکہ روبوٹ کو جسم کے اندر مخصوص جگہ پر لے جا کر چکنائی ختم کی جا سکے۔

 

 یہ ٹیکنالوجی علاج کو 
آسان، کم خرچ اور زیادہ مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔