Breaking News

پشاور ہائیکورٹ ، تفصیلات بتائے بغیر بجلی بل میں ٹیکسز وصولی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ ، تفصیلات بتائے بغیر بجلی بل میں ٹیکسز وصولی سے روک دیا
۱ منٹ پہلے

پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلات بتائے بغیر بجلی کے بل میں ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا۔

 

ہائیکورٹ میں بجلی کے بل میں ٹیکسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

 

عدالت نے درخواست گزار کے بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا، جبکہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

 

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار بجلی کے بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کرتا ہے، اگست کے بجلی بل میں بغیر کسی وضاحت کے غیر ضروری ٹیکسز شامل کیے گئے۔

 

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق متعلقہ حکام نے انہیں بل کے بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کا کہا، بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے پر پتا چلا کہ بجلی کے بل میں اضافی ٹیکس اور مزید ٹیکس وصول کیے گئے ہیں، اس سے پہلے کبھی بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں