Breaking News

فیلڈ مارشل ایران پہنچ گئے،ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات

فیلڈ مارشل ایران پہنچ گئے،ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات
۱ منٹ پہلے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔

 

تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے ہیں۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں