چائے کے ساتھ کون سی غذائیں فائدہ مند اور کون سی نقصان دہ ہیں؟ ماہرین کی رہنمائی

news-banner

تازہ ترین - 01 دسمبر 2025

چائے ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے، چاہے یہ صبح کے ناشتے کے وقت ہو، دفتر میں دوپہر کے وقفے میں یا شام کے سکون کے لمحوں میں۔

 

 ہر گھر میں چائے کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانے کا رواج عام ہے، اور یہ غذائیں چائے کے ذائقے اور صحت پر بھی اثر ڈالتی ہیں۔

 

چائے کے ساتھ کھانے کے لیے 5 بہترین غذائیں:

 

  1. فائبر سے بھرپور ہلکے اسنیکس: بھنے چنے، ڈرائی روسٹ مکھانے، ہول گرین کریکرز وغیرہ چائے کے ساتھ بہترین رہتے ہیں۔
  2.  
  3. پروٹین والی غذائیں: اُبلے انڈے، پنیڑ کے ٹکڑے یا بھنے چنے معدے کو بھرتے ہیں مگر بھاری پن نہیں دیتے۔
  4.  
  5. کم آئرن والی غذائیں: سادہ بسکٹ، ٹوسٹ اور ہلکی چاول کی غذائیں چائے کے ساتھ ہضم ہونے میں آسان رہتی ہیں۔

 

  1. ہاضمے میں مدد دینے والے مسالے: اجوائن، سونف اور ادرک والے اسنیکس چائے کے ساتھ اپھار یا تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔
  2.  
  3. ہلکی، قدرتی غذا: تلی ہوئی یا زیادہ مرغن چیزوں سے پرہیز کریں تاکہ چائے کا ذائقہ اور فائدہ برقرار رہے۔
  4.  

چائے کے ساتھ پرہیز کرنے والی 5 غذائیں:

 

  1. آئرن یا پروٹین سے بھرپور بھاری غذائیں جیسے دالیں اور پتے والی سبزیاں۔
  2.  
  3. ترش پھل یا فروٹ سلاد، جو معدے میں تیزابیت بڑھا سکتے ہیں۔
  4.  
  5. تلی ہوئی غذائیں جیسے پکوڑے یا بھجیاں۔
  6.  
  7. دودھ یا دہی والی غذائیں، جو ہاضمے میں خلل ڈال سکتی ہیں۔
  8.  
  9. زیادہ مرچ مصالحہ یا تیزابی کھانے، جو معدے پر بوجھ ڈال سکتے ہیں۔
  10.  

چائے پینے کا صحیح وقت اور مقدار:

 

  • ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے 30 منٹ بعد چائے پینا بہتر ہے۔
  •  
  • شام 6 بجے کے بعد چائے پینے سے نیند متاثر ہو سکتی ہے۔
  •  
  • زیادہ چائے پینے سے تیزابیت، گیس، دل کی دھڑکن میں تیزی اور آئرن کے جذب میں کمی ہو سکتی ہے۔