تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
اسلام آباد: سبزی منڈی میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار
پاکستان - 01 دسمبر 2025
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا، جو بعد ازاں اسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور بروقت حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا۔ یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔
پولیس نے واقعے میں 2 دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ باقی فرار ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
دیکھیں

