اسلام آباد کے مختلف سرکاری سکولوں میں کل چھٹی کااعلان
اسلام آباد کے مختلف سرکاری سکولز میں ممکنہ احتجاج اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کل تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے والدین کو چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ سیکٹر جی سیون اور ستارہ مارکیٹ کے سرکاری اسکولز میں پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سیکٹر ایف سیون تھری کے سرکاری سکول میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا سے آنے والے ممکنہ مظاہرین کو روکنے کے لیے شہر کی بڑی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
شہر کی مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں قائم کرنے کے لیے خالی کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھری جا رہی ہیں، جبکہ اس کام میں مصروف مزدوروں نے بھی کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔