ومبلڈن میں جینک سنر اور ٹیلر فرٹز کی فتح، اگلے راؤنڈ میں رسائی

دنیا - 02 جولائی 2025
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی، اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن لوکا لارڈی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سنر نے میچ 6-4، 6-3 اور 6-0 کے واضح اسکور سے اپنے نام کیا۔
دوسری جانب نمبر چار سیڈڈ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے فرانس کے پیری کارڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس 6-7، 6-7 سے ہارنے کے باوجود فرٹز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 7-6، 6-4 اور 6-4 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
دونوں کھلاڑیوں کی یہ فتوحات ٹورنامنٹ میں ان کے اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی اور شائقین کو مزید دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔