ایمان قتل کیس: ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

پاکستان - 04 جولائی 2025
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے قتل کیس میں گرفتار ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کر دی ہے۔
پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں پیش کیا اور مزید 7 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کا ریمانڈ 6 دن کے لیے منظور کر لیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ:ملزم کو جھنگ لے جا کر موبائل فون کی برآمدگی کرنی ہے
- واقعے سے متعلق ویڈیوز کا فرانزک تجزیہ بھی کرایا جانا باقی ہے
واضح رہے کہ 22 سالہ طالبہ ایمان کو اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔