کھیل - 13 مارچ 2026
ڈھاکا کی عدالت کا فیصلہ: شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور برطانوی ایم پی ٹولپ صدیق کو سرکاری پلاٹس کرپشن کیس میں قید کی سزا
دنیا - 01 دسمبر 2025
ڈھاکا کے اسپیشل جج کورٹ نمبر 4 نے پیر کی صبح سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی پروفائل کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائیں۔
عدالتی فیصلے کے مطابق شیخ حسینہ کو 5 سال، شیخ ریحانہ کو 7 سال اور ٹولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ٹولپ صدیق اور شیخ ریحانہ پر ایک لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید ہوگی۔
یہ کیس سرکاری پورباچال نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں مبینہ اثر و رسوخ کے استعمال اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ہے۔ کل 17 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی، جن میں وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ورکس اور راجُک کے 14 سینئر افسران بھی شامل تھے، جنہیں پانچ سال قید کی سزا دی گئی۔
استغاثہ کے مطابق ٹولپ صدیق نے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں اپنی سیاسی حیثیت استعمال کرتے ہوئے شیخ ریحانہ اور دیگر اہلِ خانہ کے لیے پلاٹس حاصل کروائے۔ ٹولپ صدیق نے 14 جنوری کو وزارتِ خزانہ میں اکنامک سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فیصلے کے اعلان کے وقت ڈھاکا کی عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔
دیکھیں

