تازہ ترین - 11 مارچ 2026
لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا
پاکستان - 01 دسمبر 2025
لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اور اس سے قبل کینٹ میں بھی بوہڑ کے درخت کو کاٹا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بار بار کہنے کے باوجود درخت کیسے کٹ جاتے ہیں؟ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اکثر درخت کٹنے کے بعد محض معافی مانگ لی جاتی ہے، اس لیے عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دیکھیں

