کاروبار - 03 مارچ 2026
حریم فاروق کا انکشاف: عدنان صدیقی نے ترکی میں میرے لیے ناشتہ بنایا تھا
انٹرٹینمنٹ - 01 دسمبر 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ایک موقع پر ترکی میں ان کے لیے ناشتہ تیار کیا تھا۔
حریم فاروق نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شریک ہو کر بتائی، جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا سیریل عدنان صدیقی کے ساتھ تھا، اور شوٹنگ کے دوران ترکی میں ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا۔
حریم نے بتایا کہ صبح سویرے لوکیشن پر پہنچنے کے بعد انہیں شدید بھوک لگی تھی، اور وہ نہیں جانتیں کہ کیا کریں۔
’’خوش قسمتی سے ہم ایک اپارٹمنٹ میں شوٹنگ کر رہے تھے، میں وہاں بیٹھی ہوئی کہہ رہی تھی کہ مجھے بھوک لگی ہے، تو عدنان صدیقی بڑے پیار سے آئے اور پوچھا: ’گڑیا، ناشتہ کیا؟ اگر نہیں کیا تو میں بنا دیتا ہوں۔‘‘‘
حریم فاروق نے بتایا کہ عدنان نے واقعی ان کے لیے مزیدار آملیٹ اور اسکریمبل ایگز بنائے، اور یہ واقعہ وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔
واضح رہے کہ حریم فاروق اور عدنان صدیقی نے 2014 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے ہمدم میرے دوست میں‘ ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کی شوٹنگ ترکی میں ہوئی تھی۔
دیکھیں

