Entertainment
کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس نے ماما ایوارڈز 2026 میں 5 اعزازات اپنے نام کرلیے
عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس نے جاپان میں منعقدہ ماما ایوارڈز 2026 میں 5 اعزازات جیت کر ایک بار پھر موسیقی کی عالمی دنیا میں اپنی مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔
کورین میڈیا کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں 20 اور 21 نومبر کو منعقد ہونے والی 2 روزہ تقریب میں بی ٹی ایس نے 2 بڑے اعزازات سمیت مجموعی طور پر 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بینڈ کو آرٹسٹ آف دی ایئر اور البم آف دی ایئر جیسے اہم ترین اعزازات سے نوازا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس نے اپنے میوزک البم ’آریرنگ‘ پر سال کے بہترین البم کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ اس کے گانے ’سوئم‘ نے بیسٹ سانگ ٹاپ 10 کی کیٹیگری میں جگہ بنائی۔
جنوبی کورین میوزک بینڈ نے بیسٹ میل گروپ اور فینز چوائس میل ٹاپ 10 کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔