پاکستان - 03 مارچ 2026
محسن نقوی: تین صوبوں سے افغان واپس بھیجے، خیبر پختونخوا میں اب بھی تحفظ دیا جا رہا ہے
پاکستان - 01 دسمبر 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کے تین صوبوں سے افغان شہریوں کی واپسی مکمل کی جا چکی ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کو اب بھی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپس ڈی نوٹیفائی کر دیے تھے، لیکن اس کے باوجود یہ کیمپس بدستور فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2025 میں 11 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا، اور اب ہر ایس ایچ او کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ اپنے علاقے میں افغان مہاجرین کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھیجیں۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ جو افغان دوبارہ واپس پاکستان داخل ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ایئرپورٹس پر آف لوڈنگ کے بڑھتے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 50 سے 60 افراد کو سفری تقاضے پورے نہ کرنے پر آف لوڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا مافیا اس معاملے پر منفی پراپیگنڈا کر رہا ہے، جس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فیک نیوز کے پھیلاؤ پر محسن نقوی نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی اپنی جگہ، مگر سوشل میڈیا پر جھوٹی اور سنسنی خیز خبریں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت اطلاعات اور این سی سی آئی اے ملک بھر میں فیک نیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر حملے میں شامل تینوں خودکش بمبار افغان تھے، افغانستان کو چاہیے کہ دہشت گرد عناصر کو لگام دے۔ انہوں نے بیرونِ ملک بیٹھ کر پراپیگنڈا کرنے والوں کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دن ضرور پاکستان واپس آئیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
دیکھیں

