تازہ ترین - 03 مارچ 2026
راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات
پاکستان - 03 مارچ 2026
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جہاں دونوں نے تقریباً 40 منٹ ایک ساتھ گزارے۔
ملاقات جیل مینول اور قواعد و ضوابط کے مطابق کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی سمیت پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاء ملاقات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
دیکھیں

