دنیا - 09 دسمبر 2025
جمال شاہ نے بھارتی جنگی فلموں کی مبالغہ آرائی پر تنقید کر دی
انٹرٹینمنٹ - 01 دسمبر 2025
عالمی شہرت یافتہ اداکار جمال شاہ نے بھارت کی جنگی فینٹسی فلموں پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے پاکستان مخالف فلموں، غیر حقیقی تشدد اور مبالغہ آرائی پر سوال اٹھائے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں جمال شاہ نے کہا کہ وہ ایسے پروجیکٹس میں کام نہیں کرتے جن میں کوئی مثبت پیغام نہ ہو یا جن میں غیر حقیقی تشدد دکھایا جائے۔
ان کے مطابق ڈراموں اور فلموں میں تشدد دکھانے کی صورت میں یہ حقیقت کے قریب اور معقول ہونا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ بھارت کی ساؤتھ انڈین فلموں میں دکھایا جانے والا بےجا تشدد حقیقت پر مبنی نہیں ہے، مثلاً ایک شخص گلی میں فائرنگ کرتا ہے اور 30 سے 50 لوگ اُڑ کر دور جا گرتے ہیں، یہ محض مبالغہ آرائی ہے۔ جمال شاہ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 70 سالہ رجنی کانت کیسے زمین پر پاؤں مار کر 20 لوگوں کو اڑا سکتا ہے؟
جمال شاہ نے کہا کہ وہ ماضی میں بھارتی موسیقی کے شوقین تھے اور کئی گانے سنتے تھے، خاص طور پر ہمت کمار کے ’تم پکار لو‘ کو پسند کرتے تھے، لیکن حالیہ کشیدگی کے بعد انہوں نے بھارتی موسیقی سننا اور فلمیں دیکھنا ترک کر دیا ہے۔
دیکھیں

