Sports

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم، ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا گیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم، ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا گیا
۲۶۶ دن پہلے

نیوز ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

 

 یہ فیصلہ گھریلو تشدد کے کیس کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔

 

سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کیس میں 7 الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

 سابق کرکٹر کو 2015 میں ہال آف فیم اور 2016 میں تاحیات ممبرشپ دی گئی تھی، جو اب منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں