پاکستان - 10 مارچ 2026
سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا
دنیا - 01 دسمبر 2025
سعودی عرب: سعودی حکام نے 20 تا 26 نومبر کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 21,134 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 13,128 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر، 4,826 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر، اور 3,180 کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے 1,667 افراد میں 57 فیصد ایتھوپین، 42 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 31 افراد کو سرحد عبور کر کے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔
رہائش، سفر، روزگار اور پناہ فراہم کرنے میں ملوث 13 افراد بھی حراست میں ہیں۔
کل 31,091 غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی جاری ہے، جن میں 29,538 مرد اور 1,553 خواتین شامل ہیں۔
ان میں سے 22,071 کو سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطے کی ہدایت دی گئی جبکہ 5,078 کو سفری انتظامات کی ہدایت کی گئی اور 11,674 افراد کو مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
دیکھیں

